گاڑیوں، موٹرسائیکلز کیلئے پرکشش نمبرز کی نیلامی کا نظام ختم

گاڑیوں، موٹرسائیکلز کیلئے پرکشش نمبرز کی نیلامی کا نظام ختم

حکام سے من پسندنمبرز کی تقسیم کا اختیار بھی واپس،آن لائن نمبر نیلام ہونگے

راولپنڈی (سید شہریار) راولپنڈی ریجن سمیت پنجاب بھر میں گاڑیوں اورموٹرسائیکلز کی ایکسائز دفاتر میں پرکشش نمبروں کی نیلامی کا نظام ختم، آن لائن نمبر نیلام کئے جائیں گے، ایکسائز حکام سے من پسندنمبروں کی تقسیم کا اختیار واپس لے لیا گیا، باری آنے پر درخواست گزار کو نمبر دیا جائے گا۔ ایکسائز ذرائع کے مطابق اس سے قبل پرکشش نمبروں کی نیلامی ایکسائز دفاتر میں کی جاتی تھی جس میں مینول بولی لگا کر نمبر حاصل کئے جاتے تھے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بولی میں شفافیت نہ ہونے اور کرپشن کی شکایات پر یہ نظام ختم کیا گیا، پرکشش نمبر آن لائن سسٹم کے تحت بولی کے ذریعے جاری کئے جائیں گے۔ نمبروں کی لسٹ ملنے سے ایکسائز حکام اپنی مرضی سے من پسند نمبر تقسیم کرتے تھے، اس میں بھی کرپشن کی شکایات پر درخواست گزاروں کو باری کے مطابق نمبر جاری کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں