کورونا ویکسی نیشن اہداف مکمل کئے جائیں: کمشنر راولپنڈی

کورونا ویکسی نیشن اہداف مکمل کئے جائیں: کمشنر راولپنڈی

فنڈز کا بروقت استعمال، ترقیاتی سکیمز کے ثمرات عوام تک پہنچائیں:گلزار حسین

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ کا چکوال کا دورہ، کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے بریفنگ میں انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع میں کورونا ویکسی نیشن کے سو فیصد اہداف مکمل کئے دیئے۔ کمشنر نے ڈویلپمنٹ ریویو میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے تعمیراتی محکموں کے ضلعی سربراہان کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیمز کیلئے مختص فنڈز کا بر وقت استعمال یقینی بنا کر ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچائیں۔ کمشنر راولپنڈی نے ضلع چکوال میں جنگلات اور جنگلی حیات کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ لی اور تاکید کی کہ جنگلات اور جنگلی حیات کے فروغ و تحفظ کیلئے مربوط حکمت عملی برقرار رکھی جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں