کشمیر اور کشمیریوں کی تحریک زندہ حقیقت ہے :سردار مسعود خان

  کشمیر اور کشمیریوں کی تحریک زندہ حقیقت ہے :سردار مسعود خان

بھارت کا زوال اور کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ،دنیا کی کوئی طاقت مٹا نہیں سکتی

مظفرآباد(بیورو رپورٹ)آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر اور کشمیریوں کی تحریک آزادی ایک زندہ حقیقت ہے جسے تاریخ کے کوڑے دان میں نہیں پھینکا جا سکتا ،وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا، کشمیریوں کو آج جن حالات اور مشکلات کا سامنا ہے وہ بھی ہمیشہ اسی طرح نہیں رہیں گی،برطانیہ ایک زمانے میں ایسی طاقت تھی جسکی سلطنت پر کبھی سورج غروب نہیں ہوتا تھا آج وہ برطانیہ کہاں ہے ، بھارت کا زوال اور جموں و کشمیر کی آزادی دیوار پر کندہ وہ تحریر ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت مٹا نہیں سکتی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایئر کموڈور راجہ وقار علی کی قیادت میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 27رکنی وفد کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وفد میں پاکستان ایئر فورس کے افسروں کے علاوہ بنگلہ دیش، اردن، نیپال، سری لنکا، نائیجیریا، بحرین، مصر، انڈونیشیا، عراق، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت بارہ ممالک کی افواج کے افسران شامل تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں