بچوں کے حقوق کا تحفظ ،حکومت اپنے عزم پر قائم ہے ، شیریں مزاری

بچوں کے حقوق کا تحفظ ،حکومت اپنے عزم پر قائم ہے ، شیریں مزاری

اعتزاز حسن چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح،یہ اہم سنگ میل ہے ، سیکرٹری انسانی حقو ق

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان سے مشقت لینے کی تمام شکلوں کے خاتمے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے ، وہ چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں اعتزاز حسن چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ، انسٹی ٹیوٹ کا بنیادی مقصد بچوں کو ہر طرح کے جسمانی یا ذہنی تشدد ، نقصان ، انہیں نظر انداز کرنے ، بدسلوکی ، استحصال اور بدسلوکی سے تحفظ فراہم کرتے ہوئے پسماندہ اور خطرات سے دوچار والے بچوں کو خدمات کی فراہمی ہے ، ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ بچوں کے حقوق کو یقینی بنانا موجودہ حکومت کی ایک اولین ترجیح ہے یہ ادارہ سٹریٹ چلڈرن ، مشقت کا شکار بچوں ، انسانی سمگلنگ ،گمشدہ اور لاوارث ہونیوالے بچوں کو تحفظ ، رہائش ، مشاورت ، ان کے خاندان کی تلاش اور ان بچوں کی ہر اعتبار سے بحالی کی خدمات فراہم کرے گا،اس موقع پر انسانی حقوق کے وفاقی سیکرٹری انعام اللہ خان نے کہا کہ نیا چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ پاکستان کی بچوں کے حقوق کے لئے جاری پائیدار کوششوں کی سمت ایک اور اہم قدم ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں