ڈی ایس پی تنویر عباسی کی پولیس لائن میں نمازجنازہ ،مری میں تدفین

ڈی ایس پی تنویر عباسی کی پولیس لائن  میں نمازجنازہ ،مری میں تدفین

اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی تنویر عباسی کی نمازجنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی گئی

اسلام آباد (خبر نگار) نماز جنازہ میں آئی جی قاضی جمیل الرحمان سمیت افسر وں اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،مرحوم کے جسد خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ ایس پی حسن رضا شاہ کے ہمراہ ان کے آبائی گاؤں سنی بینک مری روانہ کیا گیاجہاں ان کی تدفین کی گئی اور آئی جی اسلام آباد کی طرف سے ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی،مرحوم 1988 میں اسلام آباد پولیس میں بطور اے ایس آئی بھرتی ہوئے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں