سوہان کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

سوہان کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

جی نائن میں کنکریٹ کمپنی میں کام کرنیوالا شہری کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا

اسلام آباد(خبر نگار)سوہا ن کے علاقے میں شہری قتل ہو گیا جبکہ جی نائن میں کنکریٹ کمپنی میں کام کرنیوالا شہری کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ سعید احمد نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ نور نواز نے میرے بھائی رسول احمد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، محمد طارق نے کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ میرا بھائی محمد آصف کنگ کنکریٹ کمپنی میں کام کرتا تھا کام کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں