شہری تین کاروں، دو موٹر سائیکلوں اور زیورات سے محروم

 شہری تین کاروں، دو موٹر سائیکلوں اور زیورات سے محروم

ملزمان 9 وارداتوں کے دوران نقدی، موبائل فونز و دیگر سامان بھی لے گئے

اسلام آباد(خبر نگار)راہزنی اور چوری کی 9مختلف وارداتوں میں شہری تین کاروں، دو موٹر سائیکلوں، نقدی، زیورات، موبائل فونز و دیگر سامان سے محروم ہو گئے ، شفیق احمد نے کورال پولیس کو بتایا کہ دو مسلح افراد نے میری مہران کار مالیتی تین لاکھ روپے چھین لی، سلمان احمد نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ تین افراد نے میرے میڈیکل سٹور میں داخل ہو کر نقدی اور دو موبائل فون چھین لئے ، محمد اویس نے گولڑہ پو لیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری کرولا کار مالیتی 29لاکھ روپے چوری کر لی، ظفر اللہ نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری کار مالیتی 30لاکھ روپے چوری کر لی، ندیم خالد نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل پارکنگ سے چوری کر لی، ظہیر عباس نے کورال پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری کر لی، جہانگیر خان نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرے گھر سے چائنہ سائیکل چوری کر لی، سجاول گل نے کورال پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرے گھر سے نقدی، زیورات اور دیگر سامان چوری کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں