گھروں میں چوری کی وارداتیں کرنیوالا 3رکنی گینگ گرفتار
گروہ کی سرغنہ ایک عورت،چنیوٹ کی رہائشی ہے ،ملزمان سے 20 موبائل فونز برآمد
اسلام آباد( خبر نگار) سی آئی اے پولیس نے نماز فجر کے وقت گھروں میں چوری کی وارداتیں کرنے والا 3رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا، رانی پیدو گینگ تھانہ گولڑہ اور رمنا کے علاقوں میں متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، ملزمان سے 20 قیمتی موبائل فونزبھی برآمد ہوئے ،گروہ کی سرغنہ ایک عورت ہے جو مختلف مقدمات میں عدالتی مفرور بھی ہے ، گرفتار ملزمان میں رانی کوثر عرف پیدو قوم مسلم شیخ سکنہ محلہ نور والا چینوٹ،ظفر حیات قوم قصائی سکنہ ڈیرہ جاڑ تحصیل ساہیوال ،سرگودھا اور یاسین قوم پاولی سکنہ چک نمبر14 کارلو ، چینوٹ شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ 20 قیمتی موبائل فونز برآمدکرلئے گئے ہیں،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھا نہ گو لڑہ اور تھا نہ رمنا کے علا قوں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ۔