بھارہ کہو :چار نجی ہائو سنگ سکیموں کے غیر قانونی بجلی کنکشن منقطع

بھارہ کہو :چار نجی ہائو سنگ سکیموں کے غیر قانونی بجلی کنکشن منقطع

ٹرانسفارمرز،تاریں قبضہ میں لے لی گئیں،واپڈاکی نقصان کی رقم خزانے میں جمع کرانیکی ہدایت

اسلام آباد ( خبر نگار)چار نجی غیر قانونی ہائو سنگ سکیموں کی طرف سے بڑے پیمانے پر بجلی چوری پر ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل نے واپڈا حکام کے ساتھ ملکر کارروائی کرتے ہوئے انکے غیرقانونی کنکشن کو منقطع کر دیا جبکہ ٹرانسفارمرز اور تاریں قبضہ میں لے لی گئیں،غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں میں یار محمد ویلی ،سفاری پارک انکلیو ویلی، کیانی ویلی اور جے جے ویلی شامل ہیں جو پھلگراں بھارہ کہو کے ایریا میں واقع ہیں،سکیموں کے مالکان اور چوری میں ملوث واپڈا ملازمین کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ،واپڈا کی جانب سے ان سوسائٹیز کی بجلی چوری سے سرکاری خزانے کو پہنچائے جانے والے نقصان کا تخمینہ لگا کر رقم جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ،تخمینہ کے مطابق یارمحمد ویلی کو ایک کروڑ انچاس لاکھ کا نوٹس ،سفاری پارک انکلیو کو اکسٹھ لاکھ روپے کا نوٹس ،کیانی ویلی کو چھہتر لاکھ روپے جبکہ جے جے ویلی کو ایک کروڑتہترلاکھ روپے کا نوٹس جاری کیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں