اوپن یونیورسٹی :نئے تعلیمی پروگرامز کے اجراء کیلئے اہم فیصلے

اوپن یونیورسٹی :نئے تعلیمی پروگرامز کے اجراء کیلئے اہم فیصلے

اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں پرانے کورسز کے نصابات پر نظرثانی کی بھی منظوری

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل اورRET/APDکا مشترکہ اجلاس وائس چانسلر کی زیر صدارت ہو ا جس میں یونیورسٹی کے ڈینز ، پرنسپل آفیسرز اور بیرونی ممبران نے شرکت کی، کچھ ممبرز اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے ،اجلاس میں اتفاق رائے سے یونیورسٹی کے نئے تعلیمی پروگرامز کے اجراء اور پرانے کورسز کے نصابات پر نظرثانی کے فیصلے کی منظوری دی گئی،آئندہ سمسٹر سے داخلوں ، ورکشاپس ، امتحانات و دیگر تعلیمی سہولتیں طلبہ کو آن لائن فراہم کرنے کو یقینی بنانے اور آن لائن سہولتوں کو ایچ ای سی کے وضع کردہ اصولوں کے مطابق بنانے کی منظوری بھی دی گئی، کورسز پر نظر ثانی اور نئے کورسز پیش کرنے کا ٹائم فریم مقرر کرنے کی ذمہ داری ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمک پلاننگ اینڈ کورس پروڈکشن(APCP) کو سونپی گئی،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے تمام تدریسی شعبہ جات کے صدور کو ہدایت کی کہ جب تک نئے پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں کا لرننگ مٹیریل تیار نہ ہو تب تک وہ کورس آفر نہ کیا جائے ،اکیڈمک کونسل کے اس اجلاس میں بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لئے سرٹیفکیٹ کورسز ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ، ایسوسی ایٹ ڈگری اور بیچلر پروگرامز آن لائن پیش کرنے کی منظوری بھی دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں