مسلم کانفرنس کیساتھ اتحاد :ن لیگ کے اعلیٰ حلقوںمیں مشاور ت
اتحاد کی صورت میں مسلم لیگ (ن) ، پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس حکومت بنا سکیں گی
اسلام آباد (طارق عزیز) ن لیگ نے آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم کانفرنس کیساتھ اتحاد کا ابتدائی جائزہ لیا ہے ، مزید مشاورت کے بعد سفارشات قائد نوازشریف اورصدر شہبازشریف کو بھیجی جائیں گی ،مسلم کانفرنس کیساتھ اتحاد کی صورت میں (ن) لیگ کو 6 سے 8 سیٹوں پر اپنے امیدوار واپس لینے پڑیں گے ، مجوزہ اتحاد کے نتیجہ میں راجہ فاروق حیدر، شاہ غلام قادر، سردارعتیق احمد ، مسلم کانفرنس کے صدر شفیق جرال ، جنرل سیکرٹری مہر النساء اور راجہ ثاقب مجید کی جیت یقینی ہوگی، رپورٹ کے مطابق ابتدائی جائزہ کیلئے راجہ فاروق حیدر ، شاہد خاقان عباسی ، بیرسٹر جاوید عباسی ، شاہ غلام قادر اور دیگر سینئر رہنمائوں کے درمیان مشاورت ہوئی ہے جس میں اس بات کاجائزہ لیاگیا ہے کہ کانفرنس سے اتحاد کی صورت میں تحریک انصاف کو 8 سے 10 سیٹوں سے محروم کیا جاسکتا ہے ،یوں مسلم لیگ (ن) ، پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس مشترکہ طور پر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آجائیں گی اورتحریک انصاف آئوٹ ہوجائے گی۔