گرانہ ڈاٹ کام کی ملازمین کیلئے کامیاب ویکسی نیشن مہم

گرانہ ڈاٹ کام کی ملازمین کیلئے کامیاب ویکسی نیشن مہم

ویکسینیشن مہم کا مختلف مقامات پر دورانیہ تین دن رہا،سبھی ملازمین فیضیاب ہوئے

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )گرانہ ڈاٹ کام نے اپنے ملازمین کی کورونا وبا سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن مہم کا کامیاب انعقاد کیا جس میں کمپنی سے منسلک تمام افراد کی ویکسینیشن یقینی بنائی گئی،اس ویکسینیشن مہم کا دورانیہ تین دن رہا اور اسکا انعقاد مختلف مقامات پر کیا گیا جس میں کمپنی کے سبھی ملازمین کی ویکسینیشن کی گئی تاکہ انہیں کورونا وائرس سے مکمل طور پر محفوظ کیا جا سکے ، اس مہم کا آغاز بیورلی سینٹر میں موجود گرانہ ہیڈ کوارٹرز سے کیا گیا جبکہ ایمیزون مال میں بھی لوگوں کی ویکسینیشن کی گئی،کمپنی نے نہ صرف بار بار تمام ملازمین کی ٹیسٹنگ کی بلکہ اْن ٹیسٹ پر آنے والے اخراجات بھی خود برداشت کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں