بجٹ نا منظور ،ملازمین تنظیموں کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

بجٹ نا منظور ،ملازمین تنظیموں کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصد اضافہ مسترد کرتے ہیں ،محمد حسین طاہر

اسلام آباد (سیدقیصرشاہ )آل پاکستان سیکرٹریٹ ایمپلائز کو آرڈینیشن کونسل ، آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن، پنجاب ٹیچر زایسوسی ایشن سمیت ملازمین کی دیگرتنظیموں نے تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصد اضافہ مسترد کرنے سمیت چارٹر آف ڈیمانڈتسلیم نہ کئے جانے کے خلاف ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان کردیا،آل پاکستان سیکرٹریٹ ایمپلائز کو آرڈینیشن کونسل کے مرکزی صدر چودھری محمد حسین ، سیکرٹری جنرل ذوالفقار احمد ، سینئرنائب صدر محمدنسیم خان،نائب صدر محمدارشد شاہکوٹی، نائب صدر محمد کامران شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبدالستار چودھری،چیف کوآرڈینیٹر راجہ عطا الرحمان اور میڈیا ایڈوائزر محمد فاروق شیخ نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہوشربا مہنگائی کے مقابلے میں دس فیصد اضافہ ملازمین اور پنشنرز کے ساتھ بھیانک مذاق ہے ، تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے تنخواہوں اور پنشن میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے ،آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین مصطفی حسین خان،سید فرخ سیر ، سیکرٹری اطلاعات توقیر ہاشمی ، ملک عارف ،رشید چودھری نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر سر چھپانے کیلئے گھردیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں