اوپن لیٹر گاڑیوں کو بغیر بائیو میٹرک ٹرانسفر نہ کرنیکا فیصلہ
30جون کے بعد گاڑی بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر ٹرانسفر نہیں ہوسکے گی
راولپنڈی (سید شہریار) پنجاب بھر میں یکم جولائی سے اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کو بائیومیٹرک تصدیق کے بغیر ٹرانسفر نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، وہیکلز مالکان کو 20دن کی مہلت دے دی گئی،30 جون کے بعد بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر گاڑی ٹرانسفر نہیں ہو سکے گی۔ ایکسائز ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ صوبائی وزیر ایکسائز اور ڈی جی ایکسائز کی جانب سے سامنے آیا ہے جس میں یکم جولائی سے بائیو میٹرک ٹرانسفر سسٹم شروع کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ایکسائز ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس حوالے سے کوئی پیشرفت ہوئی نہ ہی بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کا کام شروع ہوا۔ نیٹ ورکنگ کے بغیر بیس دن میں کیسے بائیو میٹرک ٹرانسفر سسٹم شروع کیا جاسکتا ہے۔