فرائض سے غفلت، سابق ایس ایچ او سمیت 8اہلکار فارغ

فرائض سے غفلت، سابق ایس ایچ او سمیت 8اہلکار فارغ

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے حکم پر سینئر پولیس افسران نے انکوائری کی

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس میں کڑے احتساب کا عمل جاری ہے، انکوائری میں الزامات درست ثابت ہونے پر سابق ایس ایچ او سمیت 8پولیس اہلکار نوکری سے برخواست، سی پی او نے اہلکاروں کا فرائض میں سنگین غفلت برتنے پر نوٹس لیا تھا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے حکم پر سینئر پولیس افسران نے انکوائری کی جس میں الزامات درست ثابت ہوئے، گزشتہ سال تھانہ ایئرپورٹ پولیس کی حوالا ت سے اغوا کے ملزمان کے فرار کا سی پی او احسن یونس نے نوٹس لیا تھا، انکوائری میں الزامات درست ثابت ہونے پر سابق ایس ایچ او ائیرپورٹ، محرر سٹاف سمیت 8پولیس اہلکاروں کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن غضنفر علی شاہ نے نوکری سے برخواست کر دیا، برخواست کئے گئے افسران میں سب انسپکٹر ریاض، سب انسپکٹر الیاس، اے ایس آئی نوشیروان، ہیڈ کانسٹیبل غلام حسین، ہیڈ کانسٹیبل وقار، کانسٹیبل عادل، کانسٹیبل عمر اور کانسٹیبل تنویر شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں