پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، ملزم کااعتراف جرم

 پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، ملزم کااعتراف جرم

نیک محمد کو شک تھا کہ مقتول اللہ دتہ کے اسکی بیوی کیساتھ ناجائز تعلقات ہیں

گوجرہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ(نمائندہ دنیا،نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ نواں لاہور پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ،گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔ملزم کو شک تھا کہ مقتول کے اس کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔معلوم ہواہے کہ تھانہ نواں لاہور پولیس کو 01.05.21 اطلاع ملی تھی کہ ایک نامعلوم شخص کی نعش چک نمبر343ج ب ٹائون بنگلہ کے قریب پڑی ہے جسے نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے جس پرپولیس نے مقدمہ درج کر لیاتھا۔ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے وقوعہ کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی پولیس ٹیم نے ملزم نیک محمد ولد ظفر قوم کوڈھن سکنہ160ج ب کو گرفتار کیاجس نے دوران تفتیش قتل تسلیم کر لیااور انکشاف کیاکہ اسے شک تھاکہ مقتول اللہ دتہ کے اس کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقا ت ہیں۔ملزم سے آلہ قتل پسٹل30بور اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں