اپوزیشن کو عوام دوست بجٹ ہضم نہیں ہو رہا، راشد حفیظ

اپوزیشن کو عوام دوست بجٹ ہضم نہیں ہو رہا، راشد حفیظ

بجٹ غریب آدمی کا، حزب اختلاف کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا، صوبائی وزیر

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ پاکستان کے اس غریب آدمی کا بجٹ ہے جسے ماضی میں ریلیف دینے کی بجائے ہمیشہ نچوڑا گیا، اپوزیشن رہنمائوں کو یہ عوام دوست بجٹ ہضم نہیں ہو رہا اور وہ اسے پڑھے بغیر تنقید برائے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، مزدور کی کم سے کم اجرت 20ہزار کرنا، نوجوانوں کو کاروبار کیلئے بلاسود قرضوں اور گھروں کی تعمیر وخریداری کیلئے سستے قرضے دینے جیسی تجاویز پہلی مرتبہ سامنے آئی ہیں جو ملک کو حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ جیسا بنانے کے عملی اقدامات ہیں، وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کے عوام دوست بجٹ نے اپوزیشن کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں