کسان کارڈ سے سبسڈی کا حصول آسان ، سید حسین
سبسڈی براہ راست کسانوں کے اکائونٹ میں منتقل ہو گی، صوبائی وزیر، خطاب
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کی زیر قیادت کسان کارڈ کے اجرا سے کاشتکاروں کیلئے سبسڈی کا حصول انتہائی آسان اور شفاف بنایا گیا ہے جس سے سالانہ 5ارب روپے کی سبسڈی براہ راست کسانوں کے اکائونٹ میں ٹرانسفر ہو گی جسے کاشتکار اپنی سہولت کے مطابق استعمال کر سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے تحصیل تاندلیانوالہ میں کاشتکاروں کو کسان کارڈ کی فراہمی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔