ملک امین اسلم کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات

ملک امین اسلم کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے معاون خصوصی ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے ملاقات کی

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ آب پاشی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی، وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری آب پاشی کو ہدایت کی کہ حکومتی لینڈ پر مستقل تعمیرات کی حوصلہ ا فزائی نہیں کی جائے گی تاکہ مقامی ایکو(ECO)سسٹم کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ، خنجراب نیشنل پارک میں مستقل تعمیرات کی گئی ہیں جس کی حوصلہ شکنی کی جائے گی،اس موقع پر ملک امین اسلم نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کیلئے شمسی توانائی کے منصوبوں پر بھی توجہ دی جائے ، وفاقی وزارت ماحولیاتی تبدیلی حکومت گلگت بلتستان کیساتھ ہر ممکن تعاون یقینی بنائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں