صغیر چغتائی کی لاش بدستور لاپتا ، دوسرے روز بھی ریسکیو آپریشن

  صغیر چغتائی کی لاش بدستور لاپتا ، دوسرے روز بھی ریسکیو آپریشن

آزادکشمیر بھر کی سیاسی قیادت کا پیش آنے والے اس سانحے پر افسوس کا اظہار

مظفرآبا( بیورو رپورٹ) سردار صغیر چغتائی کی لاش بدستور لاپتا،پاکستان نیوی ، ایس ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیموں ، مقامی رضاکاروں نے گاڑی کی تلاش کیلئے دوسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری رکھا جو شام چھ بجے تک جاری رہا،ہیلی کاپٹرکی مدد سے بھی تلاش کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور مقامی رضاروں نے دن بھر تلاش جاری رکھی لیکن کوئی اتا پتا نہ چل سکا ،آزادکشمیر بھر کی سیاسی قیادت نے سردار صغیر خان کے ساتھ پیش آنے والے اس سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے خاندان سے اظہار افسوس کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں