پولیس نے چوری شدہ گاڑی فروخت کرنیوالے گروہ کے سرغنہ کاسراغ لگالیا

پولیس نے چوری شدہ گاڑی فروخت کرنیوالے گروہ کے سرغنہ کاسراغ لگالیا

تھانہ نیوٹائون کے علاقے میں شہری کو جعلی کاغذات پر چوری شدہ گاڑی فروخت کر دی

راولپنڈی (خبرنگار) عدنان نے پولیس کوبتایاکہ اسے، ایک شخص جس نے اپنا نام حنیف بتایا، گاڑی فروخت کی بعدازاں کاغذات جعلی نکلے اور گاڑی بھی چوری کی نکل آئی، بعدازاں پولیس نے ملز م کو گرفتار کیا تو اس کا نام طارق نکلا اور پتہ چلاکہ اسکا کار چورگروپ سے تعلق ہے اور ان کے گینگ کا سرغنہ عامر ہے ، پولیس نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں