چوری ،راہزنی کی 9وارداتیں :ملزمان 3کاریں ، دیگر سامان لے گئے

چوری ،راہزنی کی 9وارداتیں :ملزمان 3کاریں ، دیگر سامان لے گئے

شہری زیورات، موبائل فونز، نقدی سے بھی محروم ،پولیس نے مقدمات درج کر لئے

اسلام آباد(خبر نگار )وفاقی دارالحکومت میں راہزنی اور چوری کی 9مختلف وارداتوں میں شہری تین کاروں، زیورات، موبائل فونز، نقدی و دیگر سامان سے محروم ہو گئے ، کاشف ملک نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ دو مسلح افراد نے مجھ سے موبائل فون اور نقدی چھین لئے ، مشتاق احمد نے کورال پولیس کو بتایا کہ مسلح افراد نے میرے گھر داخل ہو کر زیورات 9 تولے اور نقدی مالیتی 10لاکھ روپے چھین لئے ، علی شیر یار نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری آلٹو کار پارکنگ سے چوری کر لی،سہالہ سے سمیع الدین کی کلٹس جبکہ نون تھانے کی حدود سے کرولا الٹس کار چوری کرلی گئیں ،فیاض حسین نے ترنول پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرے گھر سے نقدی، بانڈز اور موبائل مالیتی 5لاکھ 20ہزار روپے چوری کر لئے ، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں