چار ٹھیکیداروں سمیت 7پیشہ ور بھکا ری اور 8دیگر ملزمان گرفتار

چار ٹھیکیداروں سمیت 7پیشہ ور بھکا ری اور 8دیگر ملزمان گرفتار

ملزمان سے چرس ،اسلحہ ،مسروقہ مال اور غیر قانونی پٹرول بر آمد ،مقدمات درج

اسلام آ باد(خبر نگار) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف مختلف کا رروائیوں کے دوران 15ملزمان کوگرفتار کرلیا جن میں چار ٹھیکیداروں سمیت سات پیشہ ور بھکا ری بھی شامل ہیں، کھنہ پولیس نے ملزم سردار ولی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کرلیا، شہزاد ٹا ئو ن پولیس نے ملزم طفیل کو گرفتار کرکے 115گر ام چرس برآمد کرلی، رمنا پولیس نے ملزم شیر علی کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور برآمد کرلیا، سہا لہ پولیس نے غیر قانو نی طر یقہ سے پٹرول فروخت کر نے پر دو ملزمان توقیر احمد اور شہباز حیدر کو گرفتار کرلیا،ما ر گلہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث تین ملزمان انو ار الحق، عامر خا ن اور بابر کو گرفتار کرلیا جبکہ ضلع بھر سے پیشہ وربھکا ریو ں کی گرفتار ی کیلئے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران چار ٹھیکیداروں سمیت سات پیشہ وربھکاریوں کو گرفتار کرلیا ،پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں