بجٹ مسترد ،آزادکشمیر پنشنرز ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

بجٹ مسترد ،آزادکشمیر پنشنرز ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

شرکا کا مظفر آباد میں شدید احتجاج ،وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی

مظفرآباد(آئی این پی)آزادکشمیر پنشنرز ایسوسی ایشن نے بجٹ2021-22مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی ،مظاہرین نے سینٹرل پریس کلب کے سامنے احتجاج کے دوران ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے ، شرکا سے راجا اخترحسین، راجا ممتازخان ،سید نذیر حسین شاہ،قاضی محمد صدیق، کبیراعوان،راجہ شمیم خان،گل زمان چوہان،پروفیسر افضل اعوان، قاری غلام اللہ کھوکھر، مظفر منہاس ،فرہاد شاہ، خادم حسین ،میرحسین عباسی، عبدالعزیز، میرحسین، الطاف ڈار، حمیداعوان ودیگر نے خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں اورپنشنرز کی پنشن میں 50فیصد اضافہ نہ کیا توجلد تحریک چلائیں گے ،،25فیصد اضافے کا وفاقی وزراء نے ہم سے وعدہ کیا ،بجٹ میں دھوکا کردیا 10فیصد پنشن میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں