وارداتیں، شہریوں کے 5موٹرسائیکل، رکشہ چوری
شہری سے 3نامعلوم افراد نے دھوکہ دہی سے 1لاکھ روپے ہتھیا لئے، مقدمات درج
راولپنڈی (خبرنگار) مختلف علاقوں میں سرقہ اور دھوکہ دہی وغیرہ کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو 5موٹرسائیکلوں، ایک رکشہ، لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا۔ تھانہ وارث خان کے علاقے سے عرفان، بنی کے علاقے سے حسیب، صادق آباد کے علاقے سے سعد، آر اے بازار کے علاقے سے مجتبیٰ، ایئرپورٹ کے علاقے سے حماد کے موٹرسائیکل اور تھانہ نصیرآباد کے علاقے سے جہانزیب کا رکشہ چور لے اڑے۔ تھانہ ویسٹرج کے علاقے میں عبدالرشید سے تین نامعلوم نے دھوکہ دہی سے ایک لاکھ روپے ہتھیا لیے، تھانہ نصیرآباد کے علاقے میں یاسر کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی، علی رضا کے گھر کے تالے توڑ کر موٹر وغیرہ، مراد خان کے گھر سے مشین، پنکھے اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔