آزاد کشمیر میں بلدیاتی وترقیاتی ادارے توڑدیئے گئے

  آزاد کشمیر میں بلدیاتی وترقیاتی ادارے توڑدیئے گئے

انتخابی ضابطہ اخلاق بھی جاری ،جلسہ و جلوس پر پابندی ہوگی ،الیکشن کمیشن

مظفرآباد ( بیورو رپورٹ) آزاد کشمیر انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیاں توڑ دی گئیں ، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے نو ٹیفکیشن کے مطابق میرپور، مظفرآباد اور راولاکوٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو بھی تو ڑ دیا گیا ہے ، ان اداروں میں صوابدیدی عہدوں پر تعینات بلدیاتی اداروں کے سربراہان 12جون سے اپنے عہدوں سے فارغ تصور کئے جائیں گے ، ادھر ترجمان الیکشن کمیشن نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کی سختی سے ترید کی ہے کہ بلدیاتی و ترقیاتی ادارہ جات کے سیاسی بنیادوں پر تعینات افسران کو فارغ کئے جانے کی نسبت ہدایات جاری کرنے میں الیکشن کمیشن نے کوئی تساہل برتا ہے ،دریں اثنا الیکشن کمیشن نے انتخابات 2021 کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا جس کے تحت ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کارنر میٹنگ اور ہر امیداوار کے لئے ایک جلسہ کے علاوہ جلسہ و جلوس پر پابندی ہے ،کسی امیدوار کو جلوس کی شکل میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے آنے کی اجازت نہ ہوگی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں