بجٹ میں شعبہ تعلیم کو ہمیشہ کی طرح نظرانداز کیا گیا، ایپسما
کورونا وبا سے تباہ حال 50فیصد تعلیمی اداروں کیلئے بھی کچھ نہیں کیا، مشترکہ بیان
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) حکومت نے حالیہ بجٹ میں تعلیم جیسے اہم شعبہ کو ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی نظر انداز کیا ، کورونا وبا سے تباہ حال 50فیصد تعلیمی اداروں کی بحالی کیلئے بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں کی گئی، تعلیم اور صحت جیسے اہم شعبے حکومتی ترجیحات میں شامل نہیں۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی قائدین کاشف ادیب جاودانی، ابرار احمد خان اور اعجاز خان کاکڑ نے مشترکہ بیان میں کیا، انھوں نے کہا کہ ایپسما نے بارہا حکومت کو باور کروایا لیکن کوئی شنید نہ ہوئی۔