ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرگاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنیکا فیصلہ

ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرگاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنیکا فیصلہ

فہرست کی تیاری شروع، 30جون تک ٹوکن جمع کرانیوالوں کو جرمانے میں سو فیصد رعایت

راولپنڈی (سید شہریار) راولپنڈی ریجن سمیت پنجاب بھر میں عرصہ دراز سے ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیکرٹری ایکسائز کے حکم پر 5سال سے زائد عرصہ سے ٹوکن ڈیفالٹر گاڑیوں کی فہرست کی تیاری شروع کر دی گئی جبکہ 30جون تک مہلت دے دی گئی ہے۔ ایکسائز ذرائع کے مطابق تیس جون تک ٹوکن ٹیکس جمع کروانے والوں کو جرمانے میں سو فیصد رعایت دی جائے گی شہری تیس جون تک پانچ فیصد رعایت کے ساتھ گھر بیٹھے آن لائن ٹوکن ٹیکس جمع کروا سکیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں