آزادی کی تحریکوں کو ظلم سے نہیں دبایا جا سکا، صدر آزاد کشمیر

آزادی کی تحریکوں کو ظلم سے نہیں دبایا جا سکا، صدر آزاد کشمیر

سوپور میں3نوجوانوں کی شہادت کی مذمت، عوام تحریک آزادی کیساتھ کھڑے ہیں،سردار مسعود

مظفر آباد(صباح نیوز)آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر کے قصبہ سوپور میں بھارتی فوج کے ہاتھوں تین نوجوانوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ آزادی وحریت کی تحریکوں کو کبھی ظلم و جبر سے نہیں دبایا جا سکا، اپنے ایک خصوصی بیان میں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں سوپور قصبہ میں تین نوجوانوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کی نماز جنازہ میں تمام پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں افراد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کے اندھے ریاستی جبر کے باوجود کشمیری عوام پوری قوت کے ساتھ جموں وکشمیر کی تحریک آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں