راولپنڈی میں گرجا گھروں کی سکیورٹی کے موثر انتظامات

راولپنڈی میں گرجا گھروں کی سکیورٹی کے موثر انتظامات

سینئر پولیس افسران کا گرجا گھروں کا دورہ، پولیس اہلکاروں کو ہدایات دیں

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، مسیحی برادری اتوار کے روز گرجا گھروں میں عبادت کا اہتمام کرتی ہے ،راولپنڈی پولیس نے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے موثر انتظامات کیے، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سکیورٹی انتظامات کا جائز ہ لیتے ہوئے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کو ہدایات دیں، سینئر پولیس افسران نے کہاکہ کورونا جان لیوا مرض ہے، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے ہم خطرناک وبا سے بچ سکتے ہیں، دوران ڈیوٹی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، گرجا گھروں کے اندر بھی کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمدکو بھی یقینی بنایا جائے، ڈیوٹی کے دوران ماسک، ہینڈ سینی ٹائزر استعمال کیا جائے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں