تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف میسر نہیں، زاہد محمود

تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف میسر نہیں، زاہد محمود

کارکنوں پر جھوٹے مقدمات ختم ہوئے نہ نامزد ملزمان کی ترقیاں رکیں

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ہمیں انصاف میسر نہیں، ہمارے کارکنوں پر ن لیگ کے بنائے جھوٹے مقدمات ختم ہوئے نہ نامزد ملزمان کی ترقیاں رکیں، سانحہ ماڈل ٹائون میں انصاف ہم پر فرض ہے، سات سال گزر گئے، چیف جسٹس بتائیں ہم کب تک صبر کریں، 17جون کو ملک بھر میں ہمارے کارکن سڑکوں پر ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل ہال میں سانحہ ماڈل ٹائون احتجاج کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں عوامی تحریک سٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پرمرکزی سیکرٹری کوآرڈی نیشن عارف چوہدری کا کہنا تھا کہ پچھلے انتخابات میں عمران خان کو اس شرط پر ووٹ دیئے تھے کہ وہ اقتدار میں آکر سانحہ ماڈل ٹائون پر انصاف دلائیں گے مگر وہ بھی نظام کے قیدی ثابت ہوئے، پچھلے تین سال اعلیٰ عدلیہ کی جلد انصاف کی یقین دہانی پر احتجاج نہ کیا مگر مقدمہ ایک قدم آگے نہیں بڑھا، ڈاکٹر طاہر القادری 15جون کوپریس کانفرنس کے ذریعے سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں