اوپن یونیورسٹی :طلبہ اب موبائل فون سے اپنی داخلہ فیس جمع کراسکیں گے
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ اب اپنے موبائل فون سے گھر بیٹھے اپنی داخلہ فیس خود ایزی پیسہ/یو پیسہ/جاز کیش موبائل ایپس کے تحت جمع کراسکیں گے
اسلام آباد(سٹی رپورٹر) واضح رہے کہ سمسٹر خزاں 2021کے داخلے 15جولائی سے شروع ہو رہے ہیں، تمام پروگراموں کے داخلے آن لائن کردئیے گئے ہیں۔، داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن دستیاب ہونگے ۔