مختلف علاقوں میں 8ملزمان گرفتار ،شراب ،اسلحہ، مال مسروقہ بر آمد
ناجائز اسلحہ میں 1رائفل اور دو پسٹل 30بور شامل ،3تھانوں میں مقدما ت درج
اسلام آ باد ( خبر نگار) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 8ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ما ل مسروقہ ، شراب اور اسلحہ برآمد کرکے مقدما ت درج کرلئے ، تفصیلا ت کے مطا بق گو لڑ ہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم وارث علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ما ل مسروقہ مالیتی 30ہزارروپے برآمد کرلیا، انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے پا نچ ملزمان شامیر ، معراج ، نوید ، اسحا ق اور سو یر میر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک رائفل اور دو پسٹل 30بور برآمد کر لئے ، رمنا پولیس نے دو ملزمان وسیم اقبال اور فیضا ن شاہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 25بوتلیں اور 25کین شراب برآمد کرلئے ۔