متاثرین ای بارہ کانیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

متاثرین ای بارہ کانیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

35 برس سے متاثرین کو اراضی کا حق ادا کیا جا سکا نہ شنوائی ہورہی ہے ،مظاہرین

اسلام آباد(سٹی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای بارہ کے متاثرین نے اتوار کو نیشنل پریس کلب کے سامنے سی ڈی اے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پینتیس برس سے متاثرین کو اراضی کا حق ادا نہیں کیا جا سکا ، سی ڈی اے نے زمین لینے کی کوشش کی تو پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے اپنا احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ، ای بارہ متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں 1985 میںاراضی کاایوارڈ سی ڈی اے نے دیاجس کاریٹ 300فی کنال 1200کنال،1800کنال تھا جو کہ انتہائی نامناسب ہے ،دوبار1987میں ہمارے مکانات کاایوارڈ سنا یا گیا جس میں دوہزار افراد کو اراضی ایوارڈ کی گئی ، جن میں300اصل متاثرین ای بارہ شامل کئے گئے جبکہ1700جعلی متاثرین بنائے گئے انہیں مکانوں کے عوض میں پلاٹ اور پیمنٹ دے دی گئی جوکہ جعلسازی ہے جبکہ1003کواصل ایوارڈ میں شامل نہیں کیا گیا جو تاحال اپنے حقوق کیلئے دربدر ہورہے ہیں جن کی سی ڈی اے میں کوئی شنوائی نہیں ہورہی ، دو ہزار سترہ میں لسٹ دوبارہ بنائی گئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس موجود ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں