انسداد تجاوزات عملے پر ملزمان کا تشدد، موبائل، رقم چھین لی

انسداد تجاوزات عملے پر ملزمان کا تشدد، موبائل، رقم چھین لی

جمال کو غیرقانونی تعمیرات سے روکا تو اس نے تشدد کیا، حبس بے جا میں رکھا، سلیمان

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ سول لائن پولیس نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے والے چکلالہ کینٹ کے انسپکٹرسمیت دیگر عملے کو زدوکوب کرنے، حبس بے جا میں رکھنے اور رقم وموبائل چھین لینے پر مقدمہ درج کر لیا۔ سلیمان احمد ایریا انسپکٹر بلڈنگ چکلالہ کینٹ راولپنڈی نے بتایا کہ جمال قریشی وغیرہ نے غیر قانونی تعمیرات کا کام شروع کیا ہوا تھا اوردکان بنا کر شٹر لگا رہے تھے، انہیں روکا تو جمال قریشی اس کے دو بیٹوں مصطفی اور 25افراد نے ڈنڈوں اور لوہے کے راڈوں سے حملہ کر دیا ہمیں مارا اور سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ دیئے، تمام سٹاف کو حبس بے جا میں رکھا، میرا موبائل، سرکاری کارڈ اور 30ہزار روپے بھی چھین لئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں