اندھے قتل کا سراغ مل گیا، باپ ہی بیٹے کا قاتل نکلا

اندھے قتل کا سراغ مل گیا، باپ ہی بیٹے کا قاتل نکلا

مقدمہ قتل بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا تھا

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ ٹیکسلا پولیس کی اہم کارروائی، اندھا قتل 24گھنٹے میں ٹریس، مقتول کا اپنا باپ ہی قاتل نکلا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی عبدالغنی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ ایس ایچ او ٹیکسلا نے بتایا کہ ا بتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم عبدالنبی نے خاندانی رنجش کی بنا پر فائرنگ کر کے اپنے بیٹے کو قتل کیا تھا، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں