وارداتیں، ڈاکوئوں نے مزاحمت پر تاجر کو گولیاں مار دیں

وارداتیں، ڈاکوئوں نے مزاحمت پر تاجر کو گولیاں مار دیں

ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار، بنی میں دکان لوٹ لی گئی، 5موٹرسائیکل چوری ہو گئے

راولپنڈی (خبرنگار) شہریوں کو 5موٹر سائیکلوں، لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر اشیا سے محروم کر دیا گیا، مزاحمت پر ایک دکاندار کو گولیاں مار دی گئیں۔ تھا نہ سٹی کے علاقے سے شاہد، شاہ زیب، تھانہ بنی کے علاقے سے احتشام، تھانہ نیوٹائون کے علاقے سے نوید، تھانہ ریس کورس کے علاقے سے عارف کے موٹرسائیکل چورلے اڑے، تھانہ وار ث خان کے علاقے میں بی بی ایچ ہاسپٹل میں ڈاکٹر راحیل کے کمرے سے 50ہزار،3 موبائل اور لیپ ٹاپ چوری ہو گیا، تھانہ بنی کے علاقے میں تین ڈاکوئوں نے عرفان کی دکان میں داخل ہوکر نقدی و موبائل اور پسٹل چھین لیا، تھانہ نیوٹائون کے علاقے سے عدنان سے نقدی و موبائل چھین لیا گیا، تھانہ کینٹ کے علاقے میں غلام شبیر سے تین افراد نے 17فائلز، 10لاکھ نقدی اور موبائل چھین لیا، تھانہ نصیرآباد کے علاقے میں دو ڈاکومظہر کی دکان میں داخل ہوئے، رقم چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں