سٹریٹ چلڈرن کی سرپرستی ہمارا اخلاقی فرض ہے :مشتاق مانگٹ

  سٹریٹ چلڈرن کی سرپرستی ہمارا اخلاقی فرض ہے :مشتاق مانگٹ

بلوچستان میں نئے چائلڈ پروٹیکشن سینٹر کا افتتاح،صوبائی صدر الخدمت اور دیگر بھی موجود تھے

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )الخدمت فاؤنڈیشن کے ایجوکیشن پروگرام کے تحت بلوچستان کے علاقے اشکنی میں نئے چائلڈ پروٹیکشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا، الخدمت بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمد کرد، ریجنل منیجر عبداللہ خان، ریجنل کوآرڈینیٹر ایجوکیشن پروگرام محمد فیضان اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد ہاشمی سمیت دیگر ذمہ داران بھی موقع پر موجود تھے ،نائب صدر ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے کہا کہ سڑکوں سے اپنا رزق تلاش کرنے والے یہ بچے ہمارے معاشرے کا حساس گوشہ ہیں،اِن کی آبیاری ہم سب کا اخلاقی فرض ہے ،اس وقت پاکستان میں لاکھوں سٹریٹ چلڈرن سٹرکوں پرمحنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں، اس سنگین مسئلے کے پیشِ نظر الخدمت ان سینٹرز کا قیام عمل میں لارہی ہے جس کے تحت اب تک پنجاب میں16، خیبر پختونخوا 17 ، بلوچستان 6،سندھ 3اورگلگت بلتستان میں 1سینٹر زقائم کئے جاچکے ہیں،ان سینٹر ز میں 2ہزارکے قریب بچوں کوصحت، رسمی و غیر رسمی تعلیم کی بنیادی سہولیات کے ساتھ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے مواقع بھی فراہم کئے جارہے ہیں،قریباََ350 سٹریٹ چلڈرن ان سینٹرزسے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد سکولوں میں باقاعدہ داخل ہوچکے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں