چاچابھتیجاکی پارٹنر شپ کو توڑنا ہوگا ،مولاناسعیدیوسف

چاچابھتیجاکی پارٹنر شپ کو توڑنا ہوگا ،مولاناسعیدیوسف

حلقہ کے عوام کیلئے آزادانہ حیثیت سے میدان میں اتراہوں ، ورکرزکنونشن سے خطاب

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیرکے امیروحلقہ ایل اے 23پلندری سے امیدوارمولاناسعیدیوسف نے کہا ہے کہ تیس سال سے چاچابھتیجاباریاں لگارہے ہیں مگرحلقے کی پسماندگی کاخاتمہ نہیں ہوا،اس پارٹنر شپ کو توڑنا ہوگا ، آزادانہ حیثیت سے میدان میں اتراہوں تاکہ حلقے کے عوام بھی آزادہوکرفیصلہ کرسکیں ،جمعیت علماء اسلام جمو ں وکشمیرراولپنڈی اسلام آبادکے زیراہتمام جامعہ اسلامیہ صدرراولپنڈی میں منعقدہ ورکرزکنونشن میں راولپنڈی اسلام آبادمیں مقیم سدھنوتی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افرادنے مولانا کی حمایت کااعلان کردیا،کنونشن میں جے یوآئی کے سینئرنائب امیرمولاناسعیدخان ،مولانافاروق کشمیری ،جے یوآئی پنجا ب کے امیرڈاکٹرعتیق الرحمن ،ڈاکٹرنجیب نقی کے کزن محمدبن عباس ،پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سردارصغیر،مسلم کانفرنس کے رہنماء سردارنسیم ،سردارذوالفقارپتن شیرخان ،سردارعرفان ،سردارذاکر،سردارزبیر،مہران عمر ودیگرنے شرکت کی اور خطاب کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں