پمز:میڈیکل ٹاورمنصوبہ12سال بعدشروع کرنیکافیصلہ

پمز:میڈیکل ٹاورمنصوبہ12سال بعدشروع کرنیکافیصلہ

2007 میں بنایا گیا منصوبہ اتنا عرصہ صرف کاغذات تک ہی محدود رہا

اسلام آباد(ایس ایم زمان)میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ بورڈ فنانس کمیٹی نے پمز میں میڈیکل ٹاور کا منصوبہ 12 سال بعد دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر سمیع جے خان نے منصوبہ بورڈ آف گورنرز میں پیش کرنے کی منظوری دے دی، مریضوں کے رش اور جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے 17 منزلہ میڈیکل ٹاور تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پمز نے 2007 میں ہیلی پیڈ پر 17 منزلہ میڈیکل ٹاور کی تعمیر کا منصوبہ بنایا تھا تاہم یہ صرف کاغذات تک محدود رہا جس کے بعد گزشتہ حکومت نے بھی پمز کی توسیع کا نیا منصوبہ بنایا جو محض کاغذات تک ہی محدود رہا۔میڈیکل ٹاور

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں