سید پور میں 81لاکھ سے زائد کے منصوبے کا این اوسی طلب

 سید پور میں 81لاکھ سے زائد کے منصوبے کا این اوسی طلب

سی ڈی اے کے ڈائر یکٹر انوائر منٹ (رورل) کا ایگز یکٹو انجینئر لو کل گو رنمنٹ کو مراسلہ

اسلام آباد(ماہتاب بشیر) وفاقی دارالحکومت کی یونین کو نسل سید پور میں سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کے نام پر منصوبے کی تکمیل کی جانچ پڑتال کے لئے سی ڈی اے ڈائر یکٹر انوائر منٹ (رورل) نے ایگز یکٹو انجینئر لو کل گو رنمنٹ سے منصوبے پر اٹھنے والے اخراجات سمیت سی ڈی اے سے حاصل کئے گئے این او سی کی کاپی طلب کر لی ہے ، ڈائر یکٹر انوائر منٹ کی جانب سے ایگز یکٹو انجینئر کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ یونین کو نسل سید پور (فیز ون) کی سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کے لئے اکیاسی لاکھ اکتیس ہزار ایک سو بیس روپے کی رقم حاصل کی گئی تھی جبکہ ریکارڈ سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ متعلقہ منصوبے کا این او سی سی ڈی اے سے حاصل نہیں کیا گیا تھا، مراسلہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متعلقہ منصوبہ تا حال مکمل نہیں کیا جا سکا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں