کورونا میں کمی، سیاحتی مقامات کی رونقیں بحال

کورونا میں کمی، سیاحتی مقامات کی رونقیں بحال

پتریاٹہ چیئر لفٹ سیاحوں کیلئے انتہائی پرکشش سیاحتی مقام ہے، اعجاز بٹ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کورونا کی تیسری لہر کی شدت میں کمی کے بعد سیاحتی مقامات کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں، پتریاٹہ چیئر لفٹ کی سیر کیلئے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پتریاٹہ چیئر لفٹ کے منیجر اعجاز بٹ نے بتایا کہ پتریاٹہ چیئر لفٹ سیاحوں کیلئے انتہائی پرکشش سیاحتی مقام ہے ۔ اس موقع پر شیخ منیر، محمد اشرف، فہیم انور، وقاص انور، راجہ شوکت بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاحوں کو چیئر لفٹ اور کیبل کا ر کی رائیڈ کے ساتھ ساتھ پتریاٹہ کی خوشگوار آب و ہوا اور فطرت کے حسن مناظر میں بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں