فاریسٹرز سکیل اپ گریڈیشن کا معاملہ حل کیا جائے، ایسوسی ایشن

فاریسٹرز سکیل اپ گریڈیشن کا معاملہ حل کیا جائے، ایسوسی ایشن

فاریسٹرز اور فاریسٹ گارڈز کو نظر انداز کرنا زیادتی ہے، حافظ سجاد احمد

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب فاریسٹرز اینڈ فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ گزشتہ چار سالوں سے زیر التوا ان کی سکیل اپ گریڈیشن کا معاملہ حل کیا جائے اور انہیں جنگلات کے موثر تحفظ کیلئے سہولیات دی جائیں، ایک اجلاس کے دوران ایسوسی ایشن کے صدر حافظ سجاد احمد اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے 10بلین ٹری سونامی پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرکے پوری دنیا سے داد تحسین کی وصولی میں اہم کردار ہمارے فاریسٹرز اور فاریسٹ گارڈ ز کا ہے جو اپنے حق کیلئے ترس رہے ہیں، انہو ں نے کہا کہ ہم رات دن ایک کرکے جنگلات کا رقبہ بڑھانے اور ان کے تحفظ کیلئے کام کر رہے ہیں مگر چار سالوں سے ہماری سکیل اپ گریڈیشن کا معاملہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے پاس سرد خانے میں پڑا ہوا ہے، حافظ سجاد احمد نے کہا کہ فاریسٹرز اور فاریسٹ گارڈز کو نظر انداز کرنا زیادتی ہے، ہم وزیراعظم اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں ذاتی دلچسپی لیں اور ہماری محرومیوں کا ازالہ کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں