حکومتی بجٹ موجودہ حالات میں بہتر ہے، سائمن سہوترا

حکومتی بجٹ موجودہ حالات میں بہتر ہے، سائمن سہوترا

بجٹ کے بعد حکومت عوام کو اپنے منشور کے مطابق ریلیف دے گی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف مینارٹی ونگ کے مرکزی جوائنٹ سیکر ٹر ی سائمن سہوترا نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں یہ سب سے بہتر بجٹ ہے، اس سے بہتر بجٹ ہو ہی نہیں سکتا ہے وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پوری ٹیم مبارک با د کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے کہ بجٹ کے بعد حکومت عوام کو اپنے منشور کے مطابق ریلیف دے گی اور عوام کی زندگی سہل ہو گی۔ انہوں نے وفاقی بجٹ کو متوازن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس بجٹ میں عوام پر کوئی نیا نہیں لگایا گیا ہے جو خوش آئند ہے، انہوں نے کہا ہے کہ بینکوں کو یہ سکھا یا جائے کہ وہ غریب پر اعتبار کریں اور بے گھر افراد کو آسان قرضے دے کر ان کو اپنی چھت دلانے میں کردار اداکریں تا کہ غریب کو بھی اپنی چھت میسر آسکے، کورونا کی وجہ سے نقصانات پر ٹیکس پر چھوٹ اور حکومت بجلی کے بلوں پر بھی ریلیف دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی مینارٹی ونگ کے ورکرز سے بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں