غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا حکم

غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا حکم

سی ٹی او کا ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

راولپنڈی (خبرنگار) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے سکیورٹی کے پیش نظر سرکل کے تمام ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز کو بغیر رجسٹریشن، بغیر نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔ رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے پیش نظر تمام بڑی شاہراہوں، ناکہ جات اور داخلی و خارجی راستوں پرسپیشل سکواڈ کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سی ٹی او نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا اچانک دورہ کیا اور شہریوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں سے ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق فراہم کردہ سہولیات کے متعلق بھی پوچھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں