کامسٹیک کا فلسطینی طلبا کیلئے 500سکالرشپس کا اعلان
فلسطینی طلبا کیلئے گرانٹ فراہم کی جائے گی، ڈاکٹر ایم اقبال چودھری کی پریس کانفرنس
اسلام آباد(سٹی رپورٹر)کامسٹیک نے نجی شعبہ کی یونیورسٹیوں کی ایسوسی ایشن اور کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسی لینس کے ممبر اداروں کے اشتراک سے فلسطینی طلبا اور سکالرز کے لئے 500 سکالرشپس کا اعلان کر دیا، پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چودھری کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک نے منگل کو پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایپسپ کے 42 ممبر اداروں نے فلسطینی طلبا کے لئے 370 سے زائد وظائف کا وعدہ کیا ہے جبکہ کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسی لینس کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں نے 130 سکالرشپس فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ، انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام قابض فورسز کے ذریعے جارحیت اور محاصرے میں ہیں، متاثرہ نوجوانوں کی مدد کے لئے ، کامسٹیک نے ایک خصوصی پروگرام شروع کیا ہے جس میں فلسطینی طلبا کے لئے تحقیقی فیلوشپس ، تکنیکی ماہرین کی تربیت اور ورکشاپس میں شرکت کے لئے گرانٹ فراہم کی جائے گی۔