بجٹ میں انکم ٹیکس آفیسر کے اختیارات درست نہیں ، زبیر طفیل

بجٹ میں انکم ٹیکس آفیسر کے اختیارات درست نہیں ، زبیر طفیل

یو بی جی متحرک ہوچکا،ظفر بختاوری ،عشائیہ سے عاطف ا کرام ، اکرم فرید اور دیگر کا خطاب

اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار ) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے نومنتخب صدر زبیر طفیل نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ میں انکم ٹیکس آفیسر کو ٹیکس گزار کو گرفتار کرنے کا جو اختیار دیا جا رہا ہے اس سے ملک میں صحت مند تجارتی اور صنعتی سرگرمیاں فروغ دینے میں مدد نہیں ملے گی اور ملک میں سرمایہ کاری کا رجحان ختم ہوکر رہ جائے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر عاطف ا کرام کی طرف سے اپنے اور سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،یو بی جی کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک کی سرپرستی میں نئی قیادت زبیر طفیل کی سربراہی میں متحرک اور فعال ہو چکی ہے ،اسلام آباد فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین میاں اکرم فرید نے کہا کہ حکومتی بجٹ تاجر برادری کے مفاد میں ہے لیکن چھوٹے طبقوں کیلئے بھی بینکوں کو لون جاری کرنے چاہئیں، تقریب سے عبدالرؤف عالم ، غضنفر بلور ، عارف یوسف جیوا ، ناصر قریشی، سہیل الطاف ، طارق صادق اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں