تمباکو خریداری کے لئے تاریخ کا اعلان

 تمباکو خریداری کے  لئے تاریخ کا اعلان

تمباکو تحقیقاتی مرکز مردان میں ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ ڈاکٹر حافظ عبد الصمد طاہرکی زیر صدارت اجلاس ہوا

پشاور ،مردان (دنیا رپورٹ ) جس میں تمباکو کمپنیوں /ڈیلر/زمیندار نمائندہ تنظیموں اور محکمہ زراعت کے افسروں نے شرکت کی، اجلاس میں تمباکو بورڈ نے تمباکو کی خریداری کیلئے تاریخ کا اعلان کردیا،تمباکو خریداری یکم جولائی سے مقررہ مراکز میں شروع ہوگی،تمباکو کی خریداری کے لئے متفقہ طور پر میدانی علاقوں کیلئے 1تا 2 جولائی جبکہ 7 تا 12 جولائی بو نیر اور مانسہرہ کیلئے تواریخ مقرر کی گئی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں