بھارہ کہو کی حدود میں آئس نشہ کا دھندا عروج پر

بھارہ کہو کی حدود میں آئس نشہ کا دھندا عروج پر

تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں آئس نشہ کا مکرو ہ دھندا عروج پر ،نو جوان نسل تیزی سے تباہ ہونے لگی

بھارہ کہو ( شاکر ملک سے ) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے،کوٹ ہتھیال ،اٹھال، نئی آبادی ، منگو ٹاؤن ، نیو منگیال ، ڈھوک جیلانی ، کیانی روڈ ، شاہ پوراور دیگر علاقوں میں آئس نشہ کا کاروبار عروج پر ہے نوجوان نسل تیزی سے تباہی کی طرف گامزن ہے تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی اگر آئس نشہ کو کنٹرول نہ کیا گیا تو نوجوان نسل کا مستقبل تباہ ہو جائے گا ،شہریوں اور عوام علاقہ نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارہ کہو میں آئس نشہ کاکاروبار کرنے والے افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں