6رکنی ڈکیت گینگ گرفتار ، 8موٹر سائیکل ،16قیمتی موبائل برآمد

6رکنی ڈکیت گینگ گرفتار ، 8موٹر سائیکل ،16قیمتی موبائل برآمد

تھانہ نون پولیس نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل اور موبائل فون چھیننے والا خطر ناک گینگ گرفتار کرلیا

اسلام آباد( خبر نگار) 6ملزمان پر مشتمل یہ گینگ اسلام آباد میں 20اور راولپنڈی میں ایک واردات میں ملوث نکلا، ملزمان سے چھینے گئے 7 موٹر سائیکل ون ٹو فائیو،ایک 70سی سی موٹر سائیکل،16قیمتی موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کر لئے گئے ، ملزمان میں گینگ کے سرغنہ علیم خان عرف حاجی ، رضوان ، محب اللہ ، شاہد عطا ، مہہ زبان اور سلامت خان عرف فیصل شامل ہیں، ملزمان زیادہ تر 125ccموٹر سائیکل چھینتے تھے ، ملزمان نے تھانہ نون کے علاقہ میں 9، تھانہ سبزی منڈی میں 11اور راولپنڈی میں 1واردات کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں